جے کے ایس ٹی ڈِی نے جموں میں جی ایس ٹی پرائم اینالٹکس ٹول ، اِی۔وے پور ٹل پر

ایک روزہ اورنٹیشن ورکشاپ کا اِنعقاد کیا

جموں//جموں و کشمیر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ (جے کے ایس ٹی ڈِی) نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمپلیکس میں محکمہ کے اَفسران کے لئے جی ایس ٹی پرائم اینالیٹکس ٹول اور ای وے پورٹل پر ایک جامع یکروزہ اورنٹیشن ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ میں سائنٹیفک ڈائریکٹر ای۔ وے بل اور جی ایس ٹی پرائم پورٹل پی وِی بھٹ بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اُنہوں نے جی ایس ٹی پرائم اینالیٹکس ٹول اور اِی۔ وے پورٹل کی جدید خصوصیات اور عملی ایپلی کیشنز پر ایک مفصل سیشن پیش کیا۔اُنہوں نے مختلف یوٹیلیٹی ٹولز پر روشنی ڈالی جو کمپلائنس کو آسان بنانے، ڈیٹا اینالیٹکس کو بہتر کرنے اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے تیار کیے گئے ہیں۔اُنہوں نے شرکأ اَفسران کے اُٹھائے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور تکنیکی و عملی پہلوؤں کی وضاحت بھی کی۔اس تقریب کی صدارت کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ پی کے بھٹ نے کی۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میںریسورس پرسن اورشرکأ کی سرگرم شمولیت کی سراہنا کی۔ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز (جموں ) نمرتا ڈوگرہ نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں جدید ٹیکس گورننس میں ڈیجیٹل ٹولز کی اہمیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے محکمے کے عزم پر زور دیا۔اَنفورسمنٹ وِنگ کے تمام ضلع کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنر، سٹیٹ ٹیکسز اَفسران ( ایس ٹی او) دونوں ڈویژنوں بشمول آئوٹ سٹیشن مقامات سے اَفراد نے بذریعہ ورچیول موڈ ورکشاپ میں حصہ لیا جس سے وسیع رسائی اور شمولیت کو یقینی بنایا گیا۔یہ ورکشاپ ٹیکس افسران کو جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانے اور خطے میں جی ایس ٹی کمپلائنس اور اَنفورسمنٹ کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔