جے کے اِی ایس آئی ایس نے کشمیر میں سوستھ ناری شکشت پریوار کے تھیم کے تحت ’’ سواستھیہ میلہ ‘‘ کا اِنعقاد کیا

جے کے اِی ایس آئی ایس نے کشمیر میں سوستھ ناری شکشت پریوار کے تھیم کے تحت ’’ سواستھیہ میلہ ‘‘ کا اِنعقاد کیا

سری نگر//’سیوا پَرو 2025 ‘کے حصے کے طور پر جموں و کشمیر ایمپلائز اسٹیٹ اِنشورنس سوسائٹی (جے کے اِی ایس آئی ایس ) نے آج کشمیر میں ’’سوستھ ناری ،شکشت پریوار‘‘ کے تھیم کے تحت ’سواستھیہ میلہ‘ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پرلیبر کمشنر اور ڈائریکٹر جے کے اِی ایس آئی ایس چرندیپ سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔اس میلے میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی ٹیم نے شرکت کی جنہوں نے مشاورت، آگاہی کے مذاکرے اور احتیاطی صحت کا معائینہ کیا۔ اِس کیمپ میں زائد اَز 200 بیمہ شدہ اَفراد (آئی پیز) نے شرکت کی، ڈاکٹروں کی ٹیموں سے صحت کے چیک اَپ کا فائدہ اُٹھایا اور صحت و طرزِ زِندگی کے مسائل پر ان کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی۔میڈیکل ٹیم میںکنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ ٹیلیماناس آئی ایم ایچ اے این ایس ڈاکٹر دیبا، کونسلر ٹیلیماناس آئی ایم ایچ اے این ایس ندا نذیر،کونسلر ڈِی ایم اِی 500 بستروں والا سرکاری چلڈرن ہسپتال سمیّہ، کلینکل ڈائٹیشین و کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹ اُجالا سائگنس کشمیر سپر سپیشلٹی ہسپتال جینتی دیویدی،سرجیکل آنکولوجسٹ ،کنسلٹنٹ اُجالا سائگنس کشمیر سپر سپیشلٹی ہسپتال ڈاکٹر لوپا مدرااورمیڈیکل سوشل ورکر ڈی ایم اِی ، 500 بستروں والا سرکاری چلڈرن ہسپتال مہرین شامل تھے۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کے ساتھ ایف اے /سی اے او جے کے اِی ایس آئی ایس نمیشا، اِنشورنس میڈیکل آفیسربی اے ایم کے اورجے کے اِ ی ایس آئی ایس کے محنتی عملے نے بھرپور شرکت کی جنہوں نے کیمپ کے اِنعقاد اور خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم رول اَدا کیا۔اِس موقعہ پر لیبر کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے صحت مند طرزِ زِندگی اَپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طویل المدتی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے بیمہ شدہ اَفراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے میڈیکل کلیمز بروقت جمع کر یں تاکہ ادائیگیاں جلد از جلد مکمل کی جا سکیں۔ سیوا پَرو ۔2025کے تحت منعقدہ ’’سواستھیہ میلہ‘‘جے کے اِی ایس آئی ایس کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد بیمہ شدہ کارکنوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو بہ آسانی طبی سہولیات فراہم کرنا ، بیداری پیدا کرنا اور اُنہیں بااِختیار بنانا ہے تاکہ جموںوکشمیر میں ایک صحت مند اور مضبوط ورک فورس تیا رکی جاسکے۔