سری نگر//’ ’ آزادی کا امرت مہا اُتسو‘‘ جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن کشمیر ( جے ڈی آئی کے ) کے کلچر یونٹ کی جانب سے ڈائریکٹر آف اِنفارمیشن کے آڈیٹوریم ہال میں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اِرشاد احمد راتھر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے اور ڈائریکٹر کلچر عبدالاحد ، برہان حسین اور دیگر اَفسران و ملازمین بھی موجو دتھے۔معروف فنکار مشتاق احمد ساز نواز نے سازنینا، لائٹ موسیقی مزل معراج اور نگہت یاسمین نے پیش کیا ۔ اِس کے بعد کشمیری لوک چھکری اور روف غلام محمد بٹ ، غلام محی الدین کندے اور فیروز احمد شاہ نے پیش کیا ۔










