مشیر ناصر اسلم وانی نے جے اینڈ کے کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کی قیادت کی
اُدے پور//جے اینڈ کے نے 14 اور 15 اکتوبر 2025 کو اُدے پور میں منعقدہ دو روزہ ریاستی اور یو ٹی ٹورازم وزراء کانفرنس میں شرکت کی ۔ جموں و کشمیر کے وفد کی قیادت وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی نے کی اور اس میں ڈائریکٹر ٹورازم جموں ، جوائینٹ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم جموں شامل تھے ۔ مشیر ناصر اسلم وانی نے ایک پرذنٹیشن دی اور جموں و کشمیر کی ٹورازم کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور حکومت کی جموں و کشمیر کو ایک متحرک ، تمام موسموں کی سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دینے کے عزم پر زور دیا ۔ پرذنٹیشن میں جموں و کشمیر کے اہم مقامات کو اجاگر کیا گیا یعنی گلمرگ ، سونمرگ ، گریز اور سکرالا دیوی ۔ شو کھوڑی ۔ مچیل ماتا اور سرتھل دیوی ۔ کھیر بھوانی یاتری سرکٹ کی ترقی بھی شامل تھی ۔ پریذنٹیشن کا فوکس بہتر انفراسٹرکچر ، بہتر رابطوں اور بہتر یاتریوں کے تجربات کے ذریعے وسیع ٹورازم کی صلاحیتوں کو کھولنے پر تھا ، جس میں ایڈونچر ، ورثہ ، ویلنس اور روحانی سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے سیاحت کے وزراء ، سیکریٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی تا کہ بھارت میں سیاحتی منزل کی ترقی کیلئے حکمت عملیوں پر غور کیا جائے ۔ اس ایونٹ کا افتتاح مرکزی وزیر سیاحت گجندر سنگھ شیکھاوت نے کیا ، جنہوں نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا تا کہ سیاحت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنایا جائے اور بھارت کو ایک اعلیٰ عالمی سفر کی منزل کے طور پر اس کی پوزیشن کو بہتر بنایا جائے ۔ کانفرنس نے بہترین طرز عمل کا اشتراک کرنے ، شراکت داریاں قائم کرنے اور ریاست اور یو ٹی کی سیاحت کی حکمت عملیوں کو قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا تا کہ ملک بھر میں سیاحت کی قیادت میں ترقی اور روز گار کی پیداوار کو فروغ دیا جائے ۔










