سری نگر//جموںوکشمیر امپارڈ کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت نے امپارڈ کے اَفسران اور ان تمام اَفسران اور ملازمین جو مختلف محکموں کی طرف سے امپارڈ مین کیمپس ایم اے روڈ سری نگر میں مختلف مختصر اور طویل مدتی تربیتی کورسوں کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ، کو دیانتداری کا عہد دِلایا اور ویجی لنس بیداری ہفتہ منایا۔سا لمیت عہد کی تقریب کا فوکس ایریا عوامی مفاد کے انکشاف اور اِنفارمروںکے تحفظ اور تمام بقایا ویجی لنس معاملات کو صاف کرنے کے لئے خصوصی کلیئرنس مہم کے تحت شکایات پر زیادہ سے زیادہ بیداری لانا تھا۔سینٹرل ویجی لینس کمیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر تجویز کردہ سا لمیت کا عہد لیا گیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل نے فیصلہ لیا کہ دو پوسٹر جیسا کہ سینٹرل ویجی لنس کمیشن نے تجویز کیا ہے ، امپارڈ سری نگر اور امپارڈ جموں میں آویزاں کیا جائے گا جس میں عوام کو یہ اعلان کیا جائے گا کہ وہ پی آئی ڈی پی آئی کے تحت شکایت درج کریں ، اگر کوئی رشوت لیتے ہوئے نظر آئے ۔ویجی لنس بیداری ہفتہ’’26 ؍ اکتوبر سے یکم نومبر تک ‘‘ اِس وجہ سے اہم ہے کہ اِس ہفتے کے دوران سردار ولبھ بھائی پٹیل ( 31 ؍ اکتوبر ) کا یوم پیدائش ہے۔امپارڈ میں ویجی لنس بیداری ہفتہ منانے کا مقصد اَفسران کو رشوت کی لعنت کے خلاف بیدارکرنا ہے اور یہ کہ رشوت کے خلاف جنگ ایک اجتماعی کوشش تھی جس میں سب شامل تھے۔جوائنٹ ڈائریکٹر شریمتی پریا نکابھٹ نے اَپنے ریجنل سینٹر جموں میں امپارڈ کے اَفسران کو دیانتداری کا عہد دیا۔










