پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا کا پورہ میں جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے جنوبی کشمیر کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا۔اِس ٹورنامنٹ کا اِنعقاد گرام پنچایت کا کا پورہ نے ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن پلوامہ کے اِشتراک سے کیا تھا اور اِس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طو رخاص اَفراد کے لئے کھیل مقابلوں کا اِنعقاد اُنہیں اَپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں کارکردگی دِکھانے کے اَپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل مقابلوں میں شرکت سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کا اعتماد بڑھے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کاکا پورہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اِنعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی اِس طرح کے ایونٹوں کا اِنعقاد کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ ایسے ٹورنامنٹوں کی سہولیت فراہم کی جائے جہاں خصوصی صلاحیتوں کے حامل اَفراد کھیلنے سے لطف اَندوز ہوسکیں۔دریں اثنا، ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ نے تمام مدد کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ اَدا کیا او رٹورنامنٹ کا اِفتتاح کرنے پر اُن کی تعریف کی ۔اِس کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کے جسمانی طور خاص اَفراد کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ ، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا کا پورہ ، اَساتذہ اور دیگر متعلقین بھی موجو دتھے۔










