جی ایس ٹی 2.0کے بعد لیگل میٹرولوجی کی اہم ایڈوائزری جاری

سی اے آئی ٹی کشمیر چیپٹر نے آسان قواعد کا خیر مقدم کیا

سرینگر// کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کشمیر چیپٹرکے مطابق وزیر اعظم ہند کی طرف سے اعلان کردہ تاریخی جی ایس ٹی ری نیشنلائزیشن کے بعد محکمہ لیگل میٹرولوجی وزارت امور صارفین نے 19 ستمبر 2025 کو ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔یہ اہم قدم سی اے آئی ٹی کی نمائندگیوں کے بعد اٹھایا گیا ہے اور 9ستمبر2025کے سابقہ مشاورتی نوٹ کو منسوخ کرتے ہوئے صنعت و تجارت کے لئے بڑی راحت اور تعمیل میں آسانی فراہم کرتا ہے اس میں اہم اقدامات میں یہ شامل ہے کہ 22ستمبر2025 سے قبل تیار شدہ غیر فروخت شدہ سامان پر مینوفیکچررز پیکرز اور امپورٹرز ازخود اختیاری طور پر نئی قیمت کے اسٹیکر چسپاں کرسکتے ہیں تاہم یہ لازمی نہیں ہے بشرطیکہ اصل قیمت کی وضاحت نظر آئے .اس کے علاوہ اخبارات میں نئی قیمتوں کے اشتہار شائع کرنے کی سابقہ شرط ختم کردی گئی ہے اور اب صرف ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو سرکلر جاری کرکے اور اس کی کاپی محکمہ لیگل میٹرولوجی کو ارسال کرکے یہ ضرورت پوری ہوگی. مینوفیکچررز اور امپورٹرز کو پابند کرنے کے بجائے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈیلرز ریٹیلرز اور صارفین کو نئی جی ایس ٹی شرحوں کے بارے میں الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کریں. پرانے پیکجنگ میٹریل جو جی ایس ٹی میں ترمیم سے پہلے چھپ چکا ہے اسے 29مارچ2026 تک یا جب تک اسٹاک ختم نہ ہو استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایم آر پی میں ضروری اصلاح اسٹیمپنگ اسٹیکر یا آن لائن پرنٹنگ کے ذریعے کی جاسکتی ہے.۔پرانے اسٹاک یا پیکجنگ پر نئی یونٹ سیل پرائس چھاپنا لازمی نہیں ہے تاہم رضاکارانہ طور پر کیا جاسکتا ہے سی اے آئی ٹی کشمیر چیپٹر کے صدر فرحان کتاب نے کہا کہ یہ مشاورتی نوٹ سی اے آئی ٹی کی مسلسل نمائندگیوں کے نتیجے میں آیا ہے اور صنعت و تجارت کے لئے بڑی راحت ہے یہ غیر ضروری تعمیل کے اخراجات کو کم کرتا ہے لچک فراہم کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ تاجر اور صارفین جی ایس ٹی میں ترمیم کے بعد بآسانی منتقل ہوسکیں انہوں نے محکمہ لیگل میٹرولوجی سے اپیل کی کہ صارفین اور تجارتی طبقے کے لئے آگاہی مہمات چلائی جائیں تاکہ مزید وضاحت اور شفافیت کو تقویت ملے۔