جی ایس ٹی اصلاحات کیلئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا شکریہ

یہ زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنائے گا/ لیفٹنٹ گورنر سنہا

سرینگر/ سی این آئی // جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نیکسٹ جنرل جی ایس ٹی اصلاحات کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا نیکسٹ جنرل جی ایس ٹی اصلاحات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’’وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی کا نیکسٹ جنرل جی ایس ٹی اصلاحات کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔ یہ MSMEs اور کسانوں کو بااختیار بنائے گا اور مینوفیکچرنگ کو تیز کرے گا‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’ یہ ہماری معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرے گا‘‘۔