دھوکہ باز گرفتار ، ایک لاکھ 50ہزار روپے پویس نے برآمد کر لئے
سرینگر//اے پی آئی// جیل سے رہائی دلانے کی آڑ میں 5لاکھ 40ہزار روپے ہتھیانے والے دھوکہ باز کو شوپیان پولیس نے گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ایک لاکھ 50ہزار روپے برآمد کئے جبکہ بقایا رقومات حاصل کرنے کیلئے پویس نے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے افراد سے محتاط رہیں جو جھوڑے اثر ورسوخ یا غیر قانونی خدمات کا وعدہ کر کے رقومات اینٹھ رہے ہیں۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں آصف احمد پارہ شخص نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی کہ سجاد احمد بٹ ولد غلام حسن ساکنہ منڈورہ ترال نے ان کے بھائی کو پولیس اسٹیشن سے رہا کرانے کیلئے 5لاکھ 40ہزار روپے ان سے وصول کئے تاہم مذکورہ شخص نے یہ رقم ہڑپ کر لی اور ان کا بھائی جیل سے رہا نہیں ہوا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کی شکایت پر ایف آئی آر زیر نمبر 3/2026زیر دفعہ 318(4)اور319(2)بی ایس این کے تحت درج کر کے معاملے کی تحقیقات شرو ع کردی ۔ پولیس نے جیل سے رہائی دلانے والے شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ایک لاکھ 50ہزار روپے برآمد کئے ۔ پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے لوگوںسے محتاظ رہیں جو انہیں غیر قانونی معاملات میں ملوث افرد کو چھڑانے کیلئے ان سے رقومات اینٹھ رہے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ ایسے افراد کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔










