جیل بندمیں زیر سماعت قتل کے ملزم نے خودکشی کر لی

کولگام میں راجوری کا شخص دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ،بڈگام میں ایک لڑکی کو مردہ پایا گیا

سرینگر//کولگام میں ایک شخص دوران شب سردی سے بچنے کے دوران دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہوا ہے ۔وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میںایک دوشیزہ کی لاش پر اسرار طو رپر پائی گئی ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میںلیکر معاملے کی چھان بین شرو ع کردی ادھر قتل کے الزام میںجیل میںنظر بندی قیدی نے مبینہ طور پر جیل میں ہی خودکشی کرلی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پہلو دیوسر علاقے میںراجوری کاایک شخص اپنے کمرے میں دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہوا ہے ۔ مہلوک کی شناخت کرامت حسین چودھری ولد نذیر احمد چودھری ساکن نوشہرہ راجوری بطور ہوئی ہے جس نے اپنے کمرے میں گرمی کیلئے ہیٹر رات بھر جلائے رکھا تھا جس کی وجہ سے کمرے میں آکیسجن کا داخلہ نہ ہونے سے وہ دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ادھر وسطی ضلع بڈگام میںبدھ کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 24سالہ دوشیزہ کی لاش پُر اسرار طور پر پای گئی ۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دوشیزہ جس کی عمر قریب 24برس بتائی جارہی ہے کی لاش پائی گئی ۔ اس واقعے کے حوالے سے متعلقہ پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوںنے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثناء جیل میں مبینہ قتل کے الزام میں نظر بند ایک قیدی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے ۔ قیدی کو جیل میں لٹکتا ہوا پایا گیا ۔پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی ماں اور ایک نابالغ بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے مقدمے کا سامنا کرنے والے ایک شخص نے جیل کے اندر خودکشی کرلی ۔حکام نے بدھ کو بتایاکہ جگدیو سنگھ عرف مائیکل جس کی عمر(37) سال بتائی جارہی ہے نے منگل کی شام امفلہ ڈسٹرکٹ جیل میں اپنے سیل کے اندر اپنے پتلون کو پھندا بناکر گلے میں خود کو مبینہ طور پر پھانسی دی ۔سنگھ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو جموں کے مضافات میں بشنہ کے مورچہ پور گاؤں میں ان کے گھر میں اپنی 60 سالہ ماں کملا دیوی اور تین ماہ کی بیٹی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ اگلے دن اسے گرفتار کر لیا گیا اور اسے ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا۔واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔