محمد اسمائیل عرف لمبو لتہ پورہ حملے کے منصوبے اور سازش میں ملوث ، حملے کے آخر تک خود کش عادل ڈار کے ساتھ تھا:آئی جی پی کشمیر
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تحت آنے والی مشہور صحت افضا مقام ناگہ بیرن کے تار سر علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں نے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں ایک غیر ملکی سرکردہ جیش محمد عسکری کمانڈرکے کمانڈرسمیت 2جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے مارے گئے دو میں سے ایک جنگجو کی شناخت کرتے ہوئے بتایا تصادم آرائی میں مارا گیاانتہائی مطلوب ترین غیر ملکی جنگجومسعود الظہر کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا جولتہ پورہ خود کش حملے کی سازش اور منصوبے میں ملوث تھا جو اس حملے کو انجام دینے تک خود کش عادل ڈار کے ساتھ تھا ۔انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوں میں اسی جنگجوکی آواز تھی جس کو حملے کے بعد وائرل کیا گیا تھا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تحت آنے والے تاریخی صحت افضامقام ناگہ بیرن کے تار سر جنگلات کو فوج کے پیرا اور فور سز نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو محاصرے میں لیا اور سنیچر کے اعلیٰ لصبح یہاں تلاشی کارروائی جنگلاتی حصے میں شروع کی ہے پولیس کے مطابق جس دوران یہاں فوروسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا شدیدتبادلہ شروع ہوا جو کچھ وقت تک جاری رہا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا اس تصادم آرائی کے بعد 2 جنگجوکی لاشوں کو برآمد کر لیا ہے تاہم علاقے میں فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔جھڑپ کے حوالے سے سنیچر کی صبح سب سے پہلے پولیس نے کشمیرپولیس زون کے آفشل ٹویٹر ہنڈل سے اطلاع دی ہے کہ ناگہ بیرن کے تار سر جنگلات میں تصادم آرائی ہوئی ہے جس میں دو جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں ۔اس دوران دوسرے ٹویٹ میں پولیس نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جھڑپ کے اصلی جگہ نمبی بھان اور مار سر کے درمیان ہے جو داچھی گام علاقے کے تحت آتا ہے جہاں دو جنگجوکو مارا گیا ہے جبکہ پولیس اور فورسز علاقے میںموجود ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ علاقہ بستی سے کافی دوری پر واقع ہے جہاں کوئی مواصلاتی رابط بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں سے تصادم کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ۔اس دوران آئی جی پی کشمیر وجے کمار اس تصادم کے بعد بتایا کہ’’ اس جھڑپ میں سرکردہ پاکستانی جیش جنگجو سمیت 2عسکریت پسندوں کو مارا گیا ہے۔ آئی جی پی نے مزیدبتایا پاکستانی جنگجو جو جیش کے سربراہ مسعود اظہر کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔انہوں نے مارے گئے غیر ملکی جنگجو کی شناخت محمد اسمال علوی عرف لمبو،عدنان،شامل ہیں تاہم انہوں دوسرے شناخت کے بارے میں بتایا اسکی شناخت کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا لمبو لتہ پورہ خود کش حملے میں کی سازش اور منصوبے میںملوث تھا ۔آئی جی کشمیر نے بتایامزکورہ جنگجوئوں اس حملے کے آخر تک خود کش عادل احمد ڈار کے ساتھ تھا ۔وجے کمار نے بتایا اس حملے کے بعدسوشل میڈیا پرجو ویڈیو عادل ڈار کا وائرل ہوا تھا اس میں اسی جنگجوکی آواز تھی ۔انہوں نے اس بڑے کامیابی پر فورسز اور اونتی پورہ پولیس کو مبارک باد پیش کی ہے ۔










