سرینگر//جڈورہ پلوامہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت پرلوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ پلوامہ کے جڈورہ علاقے میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آباد ی کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نمائندے کے مطابق ضلع پلوامہ کے جڈورہ علاقے میں لوگوں کو کئی دنوں سے پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی دنوں سے نلکوں میں پانی نہیں آرہا ہے جس کے باعث لوگوں میں تشویش لی لہر ڈوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانی کی ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ لوگوں نے جمعرات کوسڑکوں پر نکل کر پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کررہی خواتین کا کہنا ہے کہ علاقہ میں رہائش پذیر لوگ پچھلے کئی دنوں سے پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے علاقے کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں،۔










