میکس اسپتال دوارکا نے سرینگر میں کشمیر کلینکس گروپ کے ساتھ ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی خدمات کا کیا آغاز
سرینگر / /میکس سپر اسپیشلٹی اسپتال دوارکا نے سرینگر میں کشمیر کلینکس گروپ کے تعاون سے مریضوںکی آسائش کیلئے نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک میں اپنی ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔کشمیر پریس سروس تفصیلات کے مطابق سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کے ڈاکٹر (پروفیسر) سمیت سنہاپرنسپل ڈائریکٹر اور یونٹ ہیڈ نیورو سرجری اور ڈاکٹر دیپک رینا، سینئر ڈائریکٹر اور یونٹ ہیڈ آرتھوپیڈکس اینڈ جوائنٹ نے کہا کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی راحت رسانی کیلئے انہوں نے سرینگر میں ہی او پی ڈی خدمات شروع کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ۔ڈاکٹر ہر مہینے کے پہلے بدھ کو کرن نگر سرینگر کے قریب واقع کشمیر کلینکس گروپ میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (ڈاکٹر پروفیسر سمیت سنہا) اور ہر مہینے کے پہلے بدھ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دیپک رائنادستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا ’’او پی ڈی سروس کے آغاز کے ساتھ ہم سرینگر ایک ایسے اعلیٰ معیار کی نیورو سرجیکل کیئر لا رہے ہیںجو مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے کافی فائدہ مند ہوگا۔ ڈاکٹر دیپک رینا، سینئر ڈائریکٹر اور یونٹ ہیڈ آرتھوپیڈکس اینڈ جوائنٹ ریپلیسمنٹ، میکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے کہا کہ اس او پی ڈی کے آغاز کے ساتھ، ہمارا مقصد دوارکا کے مشہور آرتھوپیڈک کیئر میکس ہسپتال کو سر نگر کے لوگوں کے قریب لانا ہے۔ جوڑوں سے متعلق مسائل، جیسے درد، سختی، محدود نقل و حرکت، کھیلوں کی چوٹیں اور چوٹوں یا حادثات کی وجہ سے ہونے والے پوسٹ ٹرامیٹک گٹھیا، زندگی کے معیار کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔










