جنگل میں آگ کے واقعات کو کم کرنے کیلئے کمیونٹی کو متحرک کریں ۔ چیف سیکرٹری

جنگل میں آگ کے واقعات کو کم کرنے کیلئے کمیونٹی کو متحرک کریں ۔ چیف سیکرٹری

سبز سونے کو بچانے کیلئے محکمہ کی تیاری کا جائیزہ لیا

سرینگر //چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جموں و کشمیر میں گرمی کی لہر کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے درمیان آج محکمہ جنگلات ، ڈویژنل کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تا کہ جنگل میں آگ کے واقعات کی وجہ سے اس خطے میں جنگلات اور سبز سونے کی حفاظت کیلئے عملی منصوبہ بندی کی فوری ضرورت کو واضح کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں پی سی سی ایف اور کمشنر سیکرٹری جنگلات کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، محکمہ جنگلات کے ایچ او ڈیز اور ڈی ایم آر آر اینڈ آر کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے انفارمیشن چینل کو زیادہ مضبوط اور موثر بنانے کیلئے جنگلات کے قریب رہائش پذیر مقامی برادری سے زیادہ سے زیادہ رضاکاروں کے اندراج پر زور دیا ۔ انہوں نے ایس ایچ جی ممبروں اور آنگن واڑی کارکنوں پر توجہ دینے کا مشورہ دیا جن کی موجودگی یو ٹی کے دور دراز علاقوں میں پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ ہمارے سبز اثاثوں کو اس نقصان سے بچانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے ڈی سیز سے اپنے اضلاع میں جنگل میں آگ کے واقعات ، کنٹرول رومز کے کام کرنے اور آگ کو بجھانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے محکمہ کے ذریعہ قائم کردہ مشترکہ کنٹرول رومز کے رابطہ نمبروں کی زبردست آئی ای سی مہمات اور مقبولیت پر بھی زور دیا ۔ اس سے قبل کمشنر سیکرٹری جنگلات شیتل نندا نے اپنے جائیزہ میں بتایا کہ محکمہ نے یو ٹی میں جنگل کی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دور کرنے کیلئے اسٹریٹجک اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔ جہاں تک احتیاطی تدابیر کا تعلق ہے تو اس کی وضاحت کی گئی ہے کہ آگ کے واقعات کو کم کرنے اور تیاری کو بہتر بنانے کیلئے ایک کثیر جہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔