سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاجموں و کشمیر میں تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیںجس کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس و دیگر سیکیورٹی ایجنساں کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا جنگجوئویت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔منوج سنہا نے کہا فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کے اہلکاروں کو سپر ہیرو قرار دیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق منوج سنہا جموں کے اودھم پورمیں قائم پولیس ٹریننگ کالج میںجمعرات کو 669 فائرمین کے پہلی بیچ کی آؤٹ پاسنگ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر میں تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس و دیگر سیکیورٹی ایجنساں کوشاں ہیں۔ایل جی نے کہاجنگجوئیت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جو بھی عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر میںپولیس اور فورسز متحرک ہے جوان کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ منوج سنہا نے اودھم پور پولیس ٹریننگ کالج میں فائرمین کے پہلی بیچ کی آؤٹ پاسنگ پریڈ کے دوران کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔منوج سنہانے کہا نیو جنریشن وارفیئر میں سوشل میڈیا کا استعمال کر کے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر شدت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ایسے عناصر جموں و کشمیر میں امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایل جی نے کہا ایسے امن دشمن عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اور جموں و کشمیر پولیس و دیگر ایجنسیاں یہ کام بخوبی کر رہی ہیں۔منوج سنہا نے کہا جموں و کشمیر میں یہاں فائر اینڈ ایمر جنسی کا وجود1850سے سے ہی شروع ہوا ہے نے کہا یہاں اسی سال سے ایک بڑا زلزلہ آیا تھا اور یہاںذرائع کے مطابق 35سو لوگ مارے گئے تھے ۔انہوں نے کہا محکمہ جموں و کشمیر کی اندرونی سلامتی میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔انہوں اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس محکمے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہو رہے ہیں انہوں نے بہترین کار کرد گی دکھانے والے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا ہے ۔ منوج سنہا نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہافائر فائٹرز شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار حقیقی زندگی کے سپر ہیرو ہیں۔ ہم نے آگ اور ہنگامی خدمات کی تمام سہولیات اور جدید فائر ٹینڈرز ، ریسکیو آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ایل جی نے کہا محکمے میں خالی اسامیوں کو شفاف طریقے سے پر کیا جائے گا










