سرینگر //جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں پھر ایک بار سرسبز سونے کی لوٹ شروع کی گئی ہے تازہ کارروائی میں محکمہ کے ملازمین نے اننت ناگ علاقے میں اسمگل کی جا رہی لکڑی کو ضبط کیا ہے جبکہ تاہم سمگلر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ نمائندےکے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے چھترگل علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فارسٹ پروٹیکشن فورس کی ایک ٹیم نے اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی کو ضبط کر لیا، تاہم رات کے اندھیرے میں اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے اتوار اور پیر کی درمیان شب ضلع اننت ناگ کے چھترگل، سنگلن علاقے میں غیر قانونی طور تعمیراتی لکڑی اسمگل کیے جانے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سنگلن علاقے میں اچانک چھاپہ مار کر تقریباً 35 مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کر لیا۔محکمہ کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس ضمن میں فارسٹ ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ میں ایف آئی ار نمبر 55/2021درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوبی کشمیر کے متعدد پہاڑی علاقوں میں پہلے پہلی سرسز سونے کی لوٹ بڑے پیمانے پر کی جا رہی تھی جس کو بعد میں محکمہ نے کافی حد تک قابو میں کر لیا تھا تاہمگزشتہ کئی ماہ سے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوںمیں سبز سونے کی لوٹ شروع کی گئی ہے ۔










