سرینگر// جنوبی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں جنگلی جانوروں کی ہڑ بونگ سے لوگوں میں زبردست خوف وہراس کی لہر پائی جا رہی ہے اور جنگلی جانور ان علاقوں کا دن دحاڑے رخ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے جبکہ جنگلی جانوروں نے کئی گاو خانوں پر حملہ کرکے نصف درجن بھیڑ بکریاں چٹ کر دی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے درجنوں مو علاقوں کے ساتھ ساتھ کولگام کے متعدد علاقوں میں جنگلی جانوروں نے خوف و ہراس کی لہر پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف و دہشت محسوس کرتے ہیں۔نمائندے کے مطابق جنگلی جانوروں کی علاقے میں موجودگی کے باعث چھوٹے بچے اور بزرگ شہری شام کے وقت گھر وں سے باہر نکلنے میںخوف و ڈر محسوس کرتے ہیں۔ادھر نمائندے کے مطابق محکمہ والڈ لائف نے علاقے میں جنگلی جانوروں کو قابو میں کرنے کیلئے پہلی ہی کئی مقامات پر جال بچھا دئے ہیں۔معلوم ہوا کہ ڈورہ کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں نے مویشوں پر دھاو بو کر نصف درجن بھیڑ بکریوں پر حملہ کرکے ان کی چیر پھاڑ کی ہے جس کے نتیجے میں وہ لقمہ اجل بن گئے جبکہ کئی ایک کو اپنے ساتھ ہی لیکر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔۔نمائندے کے مطابق ادھر محکمہ کے افسران نے علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کوجنگی علاقوں کی طرف جانے سے کیا گیا ہے جبکہ ان کی کی قیادت میں ایک ٹیم نے جنگلی جانوروں کو قابو میں کرنے کیلئے ایک جال بچھا ئے گئے ہے اور ان کو جلد ہی قابو میں کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں نے علاقوں کو رْخ کر شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان دنوں اکیلے جنگلوں کی طرف رخ نہ کریں تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ ان پر جلد ہی قابو پایا جائے گا۔










