Jammu and Kashmir is not one, separate Kashmir or anything like Jammu

جنوبی کشمیر میں ہزاروں لوگ ہمارے جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں: بی جے پی

سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کی جماعت کے جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں جیسے ملی ٹینسی سے متاثر رہنے والے ضلعے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔رویندر رینہ نے جمعرات کو شوپیاں میں ایک پارٹی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘شوپیاں وہ ایک ضلع ہے جو ملی ٹینسی سے کافی متاثر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس شوپیاں میں آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ بی جے پی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ سینکڑوں لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کو آج کشمیر میں نوجوانوں کا ساتھ مل رہا ہے۔رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے اندر ڈرونز کی مدد سے کوئی بڑا حملہ انجام دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے۔ یعنی گولہ باری نہیں ہوگی۔ لیکن پاکستان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے جموں و کشمیر کے اندر ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں۔ وہ ڈرونز کی مدد سے دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی انجام دینا چاہتا ہے۔