بی آر او ملکی دفاعی صلاحیت کیلئے ایک اہم ادارہ ۔ وزیر دفاع

جنرل نروانے کی 42سالہ فوجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا :راجناتھ سنگھ

سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ملک کے تئیں ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا ہے ۔ا نہوںنے بتایاکہ موصوف نے جس طریقے سے لداخ معاملہ کو حل کیا اور کشمیر میں ملٹنسی صفر تک پہنچائی ہے یہ دو کامیابی ملکی تاریخ میںسنہرے الفاظ میں لکھے جائیں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے جو کہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں سے ملکی سلامتی مزید بہتر ہوئی ہے اور فوج میں کئی نئی تبدیلیاں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ملک کیلئے انہوں نے 42سال دئے اور زندگی کے بیالیس برس فوج میں خدمت کرنے کے بعد موصوف سبکدوش ہورہے ہیں تاہم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موصوف کی قیادت میں بھارتی فوج مزید مضبوط ہوئی ہے جس سے ملکی دفاع کو تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنر ل نروانے نے جس طریقہ سے لداخ معاملہ کو حل کیا اور جموں کاشمیر میں ملٹنسی کو صرف تک پہنچایا یہ کام تواریخی ہے اور یہ ملکی تواریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھے جائیں گے ۔