جنرل اور پولیس اوبزرورںنے ضلع کشتواڑ میں سٹرانگ روموں اور اِنتخابی سہولیات کا معائینہ کیا

جنرل اور پولیس اوبزرورںنے ضلع کشتواڑ میں سٹرانگ روموں اور اِنتخابی سہولیات کا معائینہ کیا

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے لئے جنرل اوبزرور ڈوڈہ وینکٹا سوامی (49۔کشتواڑ اور 50۔پڈر۔ناگسینی) اور اے راہل نادھ (48۔اندروال) کے علاوہ پولیس اوبزروررنجیت کمار مشرا ضلع کشتواڑ نے آئندہ عام اسمبلی اِنتخابات ۔2024 کی تیاری کے لئے اسمبلی حلقہ 48۔اِندروال، اے سی49 ۔کشتواڑ اور اے سی۔ ناگسینی پڈرکے سٹرانگ روموں اور کائونٹنگ سینٹروں کا تفصیلی معائینہ کیا۔اوبزروروں کے ہمراہ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجیش کمار شاون، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم کے علاوہ ریٹرننگ اَفسران، نوڈل اَفسران اور اِنتخابی افسران بھی تھے۔اِس معائینہ کا مقصداِس بات کو یقینی بنانا تھا کہ اِنتخابی مواد کے محفوظ ذخیرۂ اور اِنتظام کے لئے تمام اِنتظامات موجود ہیں اور اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے پہلے مرحلے کے لئے ضلع کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔جنرل اوبزروروں نے اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے سخت حفاظتی اَقدامات اور مختلف محکموں کے مابین ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کشتواڑ نے مزید کہا ،’’ تیاریاں جاری ہیں اور ہم چوکس نگرانی کے ذریعے جمہوری عمل کو برقرار رکھنے کے لئے وقف ہیں۔‘‘معائینے میں سٹرانگ روم میں سیکورٹی پروٹوکول، لاجسٹک اِنتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی جانچ پر توجہ مرکوز کی گئی۔پولیس اوبزرور کو وہاں موجود افسران نے سیکورٹی اَقدامات اور دیگر اِنتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور بتایا گیا کہ ضلعی اِنتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے تمام ضروری اَقدامات پر پوری تندہی سے عمل درآمد کیا ہے۔کشتواڑ کے عوام کو دی گئی جانکاری میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ ضلع کشتواڑ کے سیاسی نمائندے اور رائے دہندگان ہر دن سہ پہر 3:30بجے سے 4:30 بجے تک ڈِی سی آفس کمپلیکس میں قائم دفاتر کا دورہ کرکے اِنتخابات کے بارے میں متعلقہ جنرل اوبزروروں کے دفاتر میں اَپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ جنرل اوبزرور49۔کشتواڑاور 50۔پڈر ناگسینی ڈوڈہ وینکٹاسوامی کے موبائل فون نمبر 8082861305 ، جنرل اوبزرور 48۔اِندروال اے راہل نادھ کے فون نمبر9149711791 اور پولیس اوبزروررنجیت کے مشرا کے فون نمبر 9431822966 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔