کپواڑہ//جنرل اوبزرور 5۔ہندواڑہ اور 6۔لنگیٹ پنکج کمار پانڈے نے آج ہنڈواڑہ اور لنگیٹ اسمبلی حلقوں میں آئندہ اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ دورانِ میٹنگ اِنتخابی رہنما خطوط پر عمل درآمد،مادل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی عمل آوری، اِنتخابی تیاریوں، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں آر او 5 ۔ہندواڑہ، آر او 6 ۔لنگیٹ، اے آر او 5 ۔ہندواڑہ، اے آر او 6 ۔لنگیٹ، نوڈل آفیسر ایم سی سی اور تمام اے ای آر اوز نے شرکت کی۔بعد میں جنرل اوبزرور نے آئی ٹی آئی ہندواڑہ میں دونوں حلقوں کے سٹرانگ روموں اورکائونٹنگ سینٹروںکا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے چھوٹی پورہ، کرگامہ اور ہندواڑہ سمیت پولنگ سٹیشنوں کا بھی دورہ کیا۔
