General Observer visits Karnah, reviews election preparations

جنرل اوبزرور نے کرناہ کا دورہ کیا او راِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

کپواڑہ//جنرل اوبزرور اسمبلی حلقہ 1۔کرناہ پرکاش بندو نے کرناہ حلقہ کا دورہ کیا اور سرحدی اسمبلی حلقہ میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔جنرل اوبزرور کے ہمراہ آر او کرناہ ایم ظفر لون اور اے آراو ایم امین بٹ بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران الیکشن کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انکور، سی۔ ویجل اور دیگر سہولیات کا فرسٹ ہینڈ اپریز منٹ لیا۔ اُنہوں نے منی سیکرٹریٹ ٹنگڈارمیں قائم میڈیا سینٹر اوریم سی ایم سی کا بھی دورہ کیا اور اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔