جنرل اوبزرور نے ڈوڈہ میں اِنتخابی تیاریوں کا معائینہ کیا

جنرل اوبزرور نے ڈوڈہ میں اِنتخابی تیاریوں کا معائینہ کیا

ڈوڈہ//اسمبلی الیکشن۔ 2024 کے جنرل اوبزرور آدتیہ نیگی نے آج ضلع میں مختلف انتخابی سہولیات کا جامع معائینہ کیا۔جنرل اوبزرور نے اسمبلی حلقوں اے سی 52 ۔ڈوڈہ اور اے سی 53 ۔ڈوڈہ ویسٹ کے ریٹرننگ دفاتر سمیت اہم سہولیات کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے میڈیا سیل، میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی)، الیکشن کنٹرول روم اور ویڈیو ویونگ روم سمیت دیگر ضروری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔جنرل اوبزرور کے ہمراہ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) ہرویندر سنگھ، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس ڈوڈہ محمد اسلم، ریٹرننگ افسران، نوڈل افسران اور دیگر افسران بھی تھے۔اِس معائینے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ شفاف اور مؤثر اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے تمام نظام موجود ہیں اور مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔جنرل اوبزرور نے شفافیت، کارکردگی اور اِنتخابی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں آسان اور منصفانہ اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے رہنمائی فراہم کی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے جنرل اوبزرور کو اب تک کئے گئے اِنتظامات سے آگاہ کیا اور یقین دِلایا کہ آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے تمام ضروری اَقدامات کئے گئے ہیں۔