ڈوڈہ//جنرل اوبزر ور اسمبلی حلقہ 51۔بھدرواہ ملکار جن اے نے ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈِی اِی او) ہرویندر سنگھ کے ہمراہ آئندہ اسمبلی اِنتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بھدرواہ میں پولنگ سٹیشنوں کا تفصیلی معائینہ کیا۔جنرل اوبزرور اور ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈوڈہ نے پولنگ عملے کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ہر سٹیشن پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔بعد میں جنرل اوبزرور اور ڈی ای او ڈوڈہ نے اے ڈی سی آفس بھدرواہ میں اِنتخابات سے متعلق اہم تنصیبات کا دورہ کیا۔ ان میں میڈیا سیل، ویڈیو ویونگ، کنٹرول روم اور اِنتخابی سرگرمیوں کے اِنتظام اور نگرانی میں شامل دیگر اہم حصے شامل تھے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے یقین دِلایا کہ آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے پولنگ عملے پر زور دیا کہ وہ مقررہ پروٹوکول پر عمل کریں اور پولنگ کے دن ووٹروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔










