جنرل اوبزرور نے اسمبلی حلقہ ڈورو کا دورہ کیا اور اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

جنرل اوبزرور نے اسمبلی حلقہ ڈورو کا دورہ کیا اور اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ//جنرل اوبزرور سوڈانشو موہن سمل نے اتوار کو اسمبلی حلقہ 41۔ڈوروکا دورہ کیا اور آئندہ عام اسمبلی اِنتخابات 2024ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران ٹاؤن ہال ڈورو میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ریٹرننگ آفیسر اور حلقہ کے دیگر نوڈل افسران نے شرکت کی۔جنرل اوبزرور نے اِنتخابی تیاریوں کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اِس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی کہ آسان اور مؤثر اِنتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔اُنہوںنے منصفانہ اورشفاف اِنتخابات کے اِنعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہو ں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابی سا لمیت کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کریں اور کسی بھی ممکنہ مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔ اُنہوں نے جمہوری اَقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ اِنتخابی عمل کو قائم کردہ رہنما خطوط کے مطابق اَنجام دیا جائے۔جموں و کشمیر میں اِنتخابات کے پہلے مرحلے میںحلقہ اسمبلی 41۔ ڈورو سمیت ضلع اننت ناگ کے لئے 18؍ ستمبر 2024 ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔