سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) جموں و کشمیرمیں جنگجویانہ ساز ش کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں11 مقامات پr چھاپے مارے اور تلاشی لی ہے تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری یا کسی قابل اعتراض چیز کی برآمدگی کے حوالے سے کوئی جانکاری موصول نہیں ہو سکی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) جموں و کشمیر میں جنگجوسازش کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ معاملہ مختلف جنگجوئوں تنظیموں کی جانب سے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری اور دیگر بڑے شہروں میں پرتشدد جنگجویانہ کارروائیاں کرنے کی سازش سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز یہ چھاپے کشمیر کے مختلف اضلاع میں 11 مقامات ،جن میں ترال،اونتی پورہ،کاکا پورہ ،پلوامہ ،سرینگر وغیر میںڈالے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ، 9 مشتبہ افراد ، جن کا مبینہ طورجنگجوئوںسے تعلق تھا ، کو این آئی اے نے دو روزکے دوران چھاپوں کے دوران گرفتار کیاکر لیا ہے۔ این آئی اے نے 10اکتوبر کو کیس درج کیا تھا اور تحقیقات شروع کی تھی۔ این آئی اے کے مطابق یہ مقدمہ “ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) ، جیش محمد ، حزب اللہ مجاہدین (HM) ، البدر اور ان سے وابستہ افرادکے خلاف ہے ۔اس دوران کسی بھی جگہ سے کسی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی جانکاری شام تک نہیں ملی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں جس میں کچھ غیر ریاستی مزدور اور اقلیتی فرقے کے لوگ بھی شامل ہیں کی تحقیقات ممکنہ طور این آئی اے کرے گی ۔کشمیر وادی میں شہری ہلاکتوں کے بعد غیر ریاستی مزدروں کی ایک بڑی تعداد یہاں سے واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں کشمیر میں گزشتہ کئی روز کے دوران5غیر ریاستی مزدروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔










