سرینگر / /دو سال تک عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ امسال ابھی تک جموں کشمیر کے 9اضلاع کووڈ سے پاک ہو گئے ہیںاور ان اضلاع میںکوئی بھی معاملہ نہ تو سرگرم ہے اور نہ ہی کوئی نیا کیس درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید سات اضلاع میںبھی کووڈ مکمل طور پر ختم ہونے کے قریب ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میںبھی کووڈ ختم ہونے کے قریب ہے اور 9اضلاع کووڈ کی وبائی بیماری سے پاک ہو گئے ہیں۔ سات اضلاع میں سے کشمیر کے دو جبکہ جموں میںپانچ ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میںضلع اننت ناگ اور گاندربل اضلاع ہے جبکہ جموں میں سات اضلاع ایسے ہیں جہاں کوئی کیس نہیںہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق پورے جموں صوبے میں صرف 13 فعال مثبت معاملات ہیں۔ ابھی تک صرف تین اضلاع جموں، ڈوڈہ اور کٹھوعہ میںیہ کیس درج ہے ۔ محکمہ صحت کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں بھی آہستہ آہستہ کووڈ کے معاملات کم ہو تے جا رہے ہیں اور کشمیر کے مقابلے میں جموں میں کووڈ ختم ہونے کے قریب ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ابھی تک جموں کشمیر کے 9اضلاع کووڈ سے پاک ہو گئے ہیںاور ان اضلاع میںکوئی بھی معاملہ نہ تو سرگرم ہے اور نہ ہی کوئی نیا کیس درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید سات اضلاع میںبھی کووڈ مکمل طور پر ختم ہونے کے قریب ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ دیگر کچھ اضلاع میںبھی کیسوں میںکمی آئی ہے اور امید ہے کہ کچھ اضلاع بھی جلد ہی کووڈ سے پاک ہونگے ۔ وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں 5 سے کم فعال مثبت معاملات ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ بھی جلد ہی کوویڈ فری ہو جائیں گے۔اسی طرح، بانڈی پورہ میں صرف ایک فعال مثبت کیس ہے، کولگام تین، اور بڈگام دو کیس درج ہے اور ان اضلاع میں امید کی جا رہی ہے کہ ان کو بھی جلد ہی کووڈ سے نجات ملے گی ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے میں اس وقت 135 فعال مثبت معاملات ہیںاور ضلع سرینگر میں 106 ہیںجو اس وقت ان فعال مثبت کیسوں میں سے زیادہ تر ہیں۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میںبھی گزشتہ دو سالوں کے دوران کووڈ کی قہر سامانیاں کے نتیجے میںمتاثرین کی تعداد کافی در ج کی گئی جبکہ ہلاکتوںکا ہندسہ بھی چار سے پار چلا گیا ۔










