اس عہد کو پورا کرنے کیلئے کسی سیاسی کوشش یا وعدوں کی ضرورت نہیں ہے/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر // جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اتنا ہی یقینی ہے جتنا سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس عہد کو پورا کرنے کیلئے کسی سیاسی کوشش یا وعدوں کی ضرورت نہیں ہے۔سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی اتنا ہی یقینی ہے جتنا سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے۔ بارہمولہ ضلع میں ایک تقریب کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ’’جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ایسی یقینی ہے جیسے ہمیں یقین ہے کہ سورج ہر روز مشرق سے طلوع ہوتا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’حکومت پارلیمانی اجلاس میں جو یقین دہانی کراتی ہے وہ اتنا ہی سچا ہے جتنا سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عہد کو پورا کرنے کے لیے کسی سیاسی کوشش یا وعدوں کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہتے کہ اس قبل لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بھی یقین دلایا تھا کہ جموں کشمیرکے ریاستی درجہ ک بحالی کیلئے حکومت پر اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا تھا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے تمام کوششیں کرے گی اور وہ نئی حکومت اور قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔










