مقررین نے کھیلوں کی اہمیت وافادیت پر سیر حاصل روشنی ڈالی
سری نگر//جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں سبھی اضلاع, ڈایٹس اور ،سکولوں میں آج قومی کھیل دن منایا گیا۔اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹرینگ کشمیر میں منعقد ہوتی۔ جس کا اہتمام انسٹیوٹ کی کلچرل وینگ کی جانب سے کیا گیا۔ اس تقریب میں مقررین نے کھیلوں کی اہمیت وافادیت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ اور موجودہ دور میں کھیلوں کو روزگار کا ایک بڑا ذریعہ قرار دیا۔ ایس سی آر ٹی کے سبھی فیکلٹی ممبران پروگرام میں شامل رہے۔معروف سابق رانجی کھلاڑی، و ماہر کھیل۔آل انڈیا ریڈیو کے سابق ڈایریکٹر سید ہمایوں قیصر نے اس موقع پر کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں رہا۔ بلکہ آج کل کھیل دنیا کی ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے جسے کروڈوں لوگ روزگار حاصل کرتے ہیں۔ وہ زمانہ گیا جب لوگ کھیل کو محض تفریح کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کھیل انسان کو ایک ذمہ دار شہر ی بناتا ہے۔ اس میں نظم و ضبط، کا مادہ پیدا کرتا ہے۔ اسے مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کا دکھ درد سمجھنے کی تلقین دیتا ہے۔ انہوں اس موقع پر کء ی نامور کھلاڑیوں کی مثال پیش کی جنہوں نے اپنے سماج، برادری اور لوگوں کے لیے بے شمار فلاحی کام انجام دیے۔ اسے پہلے کلچرل ونگ کے یو ٹی کارڈینٹر سہیل فاروق نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے اسطرح کے پروگرام منعقد کرانے کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ایچ او ڈی ایس سی آر ٹی محمد سلطان خان نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈایریکٹر ایس سی آر ٹی شری آلوک کمار کی ہدایت پر یہ دن پورے جموں کشمیر میں منایا جارہا ہے۔اور کلچرل کلینڈر کے تحت یہ دن ہمارے سالانہ شیڈول کا حصہ ہے۔جس کا مقصد اسا تذہ اور مختلف ماہر اساتذہ کو اضافی نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا، ہے۔۔پروگرام میں نظامت کے فرایض کلچرل ونگ کے صوبائی کارڈینٹر جاوید کرمانی نے انجام دیے انہوں نے قومی کھیل دن کی تاریخ پر بات کی۔۔ اس موقع پراور لوگوں کے علاوہ شبیر احمد ملک نیاپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخر پر ایکڈ مک آفیسر گلزار احمد ڈار نیمدعو مہمان اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔










