36کے اے ایس افسروںکی ریٹائرمنٹ
سری نگر//اگلے سال یعنی2022کے دوران جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں سینئرحکام کاایک بڑاخلا پیداہوجائیگا،کیونکہ کچھ ماہ کے دوران ہی36سینئر جے کے اے ایس افسران سرکاری ملازمتوں سے ریٹا ئرہوجائیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق انڈرسیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ صہیب احمدنائیکوکی جانب سے 15نومبر2021کوجاری ایک سرکاری نوٹیفکیشن GAD-SERVO KAS/345/2021زیرنمبرمیں یہ جانکاری فراہم کی گئی ہے کہ سال2022میں جموں وکشمیرایڈمنسٹریٹو سروس (JKAS)کے کتنے ممبران سرکاری ملازمتوںکی معیاد پوری ہونے کے بعدریٹائر ہوجائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سرکاری ملازمت کی معیادعمر کوپارکرنے والے 36جے کے اے ایس افسران سال2022میں ریٹائر ہورہے ہیں ۔جموں وکشمیر انتظامیہ میں فی الوقت اہم عہدوں پرفائض جو چھتیس سینئر جے کے اے ایس افسران سال2022میںماہ جنوری سے ماہ دسمبرتک ریٹائرہورہے ہیں ،اُن میںغظنفرعلی ،فاروق احمدشاہ ،شوکت اعجاز بٹ ،مظفراحمدپیر،انگریز سنگھ رانا،محمدیوسف میر،محمدسلیم،پریتم لعل آرتی،بشیراحمدلون،تلک راج شرما،بابورام،انعام الحق صدیقی ،گل حسن کریپاک،عبدالمجیدلون،محمدیوسف ملک اوردیگرایسے سینئر جے کے اے ایس افسران بھی شامل ہیں ،جن کی سرکاری ملازمت کی حد(عمرکے اعتبار)سے مکمل یاختم ہونے والی ہے۔










