جموں کشمیر کی دوسیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات : دونوں حلقوں میں نتائج کا اعلان

جموں کشمیر کی دوسیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات : دونوں حلقوں میں نتائج کا اعلان

بڈگام میں پی ڈی پی کی تاریخ رقم ، نگروٹہ سیٹ پر بی جے پی کا پھر قبضہ

سرینگر / سی این آئی // جموں کشمیر میں بڈگام اور نگروٹہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بڈگام میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے امید وار نے جیت درج کرکے تاریخ رقم کردی جبکہ نگروٹہ میں بی جے پی امید وار نے سیٹ جیت کرکے وہاں اپنا دبائو قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بڈگام میں پی ڈی پی اور نگروٹہ میں بی جے پی حمایتوں کا ہجوم نظر آیا اور انہوں نے جیت کی خوش شاندار انداز میں منائی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کا با ضابطہ طو رپر اعلان کیا گیا ۔ نگروٹی میں بی جے پی امید وار دیوانی رانا نے جبکہ بڈگام میں پی ڈی پی امید وار آغا منظر نے ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ۔ بڈگام میں قریب 60ہزار وو ٹ پڑے جس دوران پی ڈی پی کے آغا سید منتظر مہدی نے اپنے حریف نیشنل کانفرنس کے امید وار آغا محمود کو بھاری ووٹوں سے ہرایا ۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے امید وار آغا سید منتظر مہدی کو 21576ووٹ پڑے جبکہ نیشنل کانفرنس کے امید وار آغا سید محمود کو 17098ووٹ پڑے اور اس طرح سے پی ڈی پی امید وار نے 4478ووٹوں سے بھاری جیت درج کر لی ۔ بڈگام میں آزاد امید وار جبران ڈار تیسرے نمبر پر رہے جن کو 7152ووٹ حاصل ہوئے جبکہ نظیر احمد خان نے 3089ووٹ اور منتظر محی الدین نے 3030ووٹ حاصل کئے ۔ بڈگام ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ مسابقتی حلقے میں سے عام آدمی پارٹی اور عوامی اتحاد پارٹی کے نمائندوں سمیت 17 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی کی تھی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار دیویانی رانا نے نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے گنتی کے فیصلہ کن 11ویں اور آخری دور میں 42183ووٹ حاصل کیے۔خیال رہے کہ 11 نومبر کو سخت سیکورٹی اور مضبوط ووٹروں کے جوش و خروش کے درمیان منعقد ہوا، جس میں 75فیصدی ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا نگروٹہ جو کہ 2014 سے بی جے پی کا گڑھ ہے جو زعفرانی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان تاریخی طور پر گھوم رہا ہے، دیویانی رانا نے ووٹروں میں ہمدردی کی لہر اور اپنے والد کی ناقابل تسخیر خیر سگالی کا فائدہ اٹھایا۔جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی (انڈیا) کے صدر اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ، جو تین بار کے تجربہ کار ممبر اسمبلی ہیں 17,661 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، اس سہ رخی مقابلے میں ایک پرجوش لیکن بالآخر ناکام چیلنج کا مقابلہ کیا۔نیشنل کانفرنس امیدوار شمیمہ بیگم جو کہ موجودہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر ہیں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسی دوران دونوں حلقوں میں جیت کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی دونوں پارٹیوں کے حمایتی کارکنوں نے جشن منایا اور جگہ جگہ پر مٹھیاں تقسیم کی گئی ۔ بڈگام سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی پی امید وار کے جیت کا اعلان ہوتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں جبکہ پی ڈی پی سنیئر لیڈر وحید الرحمان پرہ سمیت دیگران جلوس کی صورت میں بڈگام پہنچے جس دوران لوگوں نے پی ڈی پی کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی اور جیت کا جشن منایا ۔ اسی طرح کے رپورٹ نگروٹہ جموں سے بھی موصول ہوئے جہاں بی جے پی کارکنوں نے جم کر جیت کا جشن منایا ۔