سرینگر /13فروری/اے پی آئی/ جموں کشمیر کوبھارت کا نگینہ قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد جموں کشمیرکے لوگوں کوترقی کی منزلوں پر لے جانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے جوبھی کام کیاگیاہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے 70برسوں تک جموں و کشمیرپر راج کرنے والے ہم سے 17ماہ کاحساب مانگتے ہے ہم ایک ایک پائی کاحساب دینگے لیکن حساب لینے میں کسی واعتراض بھئی نہیں ہوناچاہئے۔اے پی آ ئی کے مطابق امورداخلہ کے وزیرمملکت جی کشن ریڈی کی جانب سے ری آرگنائزشین ایکٹ کی ترمیمی بل جس میں ا ای اے ایس کیڈر کے افسروں کو میزورم، اندھرا پردیش، گوا کیڈر کے ساتھ شامل کرنے کے آرڈیننس کی جگہ بل لانے کے موقعے پر حزب اختلاف کے ممبروں کی جانب سے اٹھائے گے سوالات کاجواب دیتے ہو ئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیرکو بھارت کانگینہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر بھارت سے جدا نہیں اور ہم کشمیرسے جدا نہیں۔انہوں ے کہا کہ جموں و کشمیرکاسٹیٹ ہڈ اپنے وقت پر ضرور بحال ہوگا اور اس سلسلے میں فکروتشویش کی کوئی نئی بات نہیں ہے ملک کے وزیراعظم نے لال قلعے پر عوام سے خطاب کے دوران اس کاوعدہ کیاہے اور بحیثیت وزیرداخلہ نے میں نئے لوگ سبھا میں جموں کشمیرکاسٹیٹ ہڈ بحال کرنے کی بات کی ہے ہم اپنے وعدے کوہر حال میں نبھانے کی کوشش کریگی۔بھارتیہ جنتا پارٹی وعدوں پریقین نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے عوام کوجواب دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد جہاں مرکزی زیرانتظام علاقے میں امن قائم ہوا وہی حکومت نے پرُ امن طریقے سے پنچایت الیکشن کرائے جن میں 74%رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کاستعمال کیا۔ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی الیکشن کرائے جن میں 53%لوگوں نے ووٹ دے کرپنچایت راج کوزمینی سطح پرلاگو کرنے کے لئے اپنی رضامندی ظاہرکی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ الیکشن پر امن طریقے سے ہوئے کسی کوبھی ان الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں بد عنوانیوں کی شکایت نہیں رہی الزام لگائے گئے لیکن زمینی سطح پر کوئی بھی الزام مصحیح ثابت نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ری آرگنازیشن ترمیمی بل ایوان میں لانے کی ضرورت اس وجہ سے محسوس کی گئی کہ جموں وکشمیرکو ترقی کی منزلوں پر لے جانے اور اس سے ملک کے لوگوں کے ساتھ ملانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم سے لوگ جموں کشمیرمیں 17ماہ کی کارکردگی کا حساب مانگ رہے ہیں ہم ایک ایک پائی کاحساب دینے کے لئے تیار ہے ہمارا کام روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جنہو ں نے 70برسوں تک جموں کشمیر پرحکومت کی ان سے بھی حساب لیاجاناچاہئے اور انہیں اس پر کو ئی اعتراض نہیں ہوناچاہئے۔ بل کی حمایت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ جموں کشمیرکاخصوصی درجہ پانچ اگست 2019کو واپس لیاگیا اور اس کے بعد جموں وکشمیر میں ترقیاتی کاموں کویقینی بنانے بے روزگاری کے خاتمے صنعتوں کاانقلاب لانے روز گار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھاے گئے نوہزار کروڑ روپے تجارتی سرگرمیوں کوبحال کرنے اور تاجروں ٹرانسپوٹروں سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کوراحت پہنچانے کے لئے پیکیجوں کی صورت میں فراہم کئے گئے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت وعدوں پریقین نہیں رکھتی ہے بلکہ عملی اقدامات اٹھاناہمارا شیوا ہے اور ہم زمینی سطح پرلوگوں کوبہتر انتظامیہ فراہم کرنے رشوت خوری کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کوکیفری کردار تک پہنچانے کی کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔










