دہشت گرد سے زیادہ وہ شخص جس نے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا سب سے بڑا مجرم / پولیس سربراہ
سرینگر // عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کی ہماری کوششیں جاری ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ پولیس کوششیں کر رہی ہے کہ نوجوان بندوق اٹھا کر دہشت گردی میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سے زیادہ وہ شخص جس نے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا سب سے بڑا مجرم ہے۔ سی این آئی کے مطابق بارہمولہ میں عوامی شکایت ازالہ پروگرام کے موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب کسی جگہ پر تشدد اور ملی ٹنسی پھیل جاتی ہے پولیس کا کام بڑ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں کچھ ایسی چیزیں کی جا رہی ہے جن کو ہم عوامی دربار میں خلاصہ نہیں کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ چاہئے ملی ٹنسی ہو یا منشیات ہمارے بچے شامل نہ ہو ۔ جموں کشمیر پولیس سربراہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ دیکھیںگئے کہ جموں کشمیر پولیس ایک الگ نظریہ سے پیش آیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ہے کہ جو ملی ٹنسی میں شامل ہو وہ مجرم نہیں ہے بلکہ ہماری نظر میں دہشت گرد سے زیادہ وہ شخص جس نے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا سب سے بڑا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں اور ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان بندوق اٹھا کر دہشت گردی میں شامل نہ ہوں۔آر آرسوئن نے کہا کہ اب جموں کشمیر پولیس اپنے اہلکاروں کو بھی متحرک کر رہی ہے اور جو اس میں زیادہ محنت کریں گا اس کو انعام سے نوازا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہئے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے اس منصوبے پر کام کیا جائے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ عوامی شکایت ازالہ پروگرام کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا اور لوگوں تک زیادہ سے زیادہ پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ۔










