Corona i kashmir

جموں کشمیر میں128نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت ، ایک اور مریض کی موت

سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے معمولی اضافہ کے باعث فعال معاملات بھی 13سو سے اوپر چلے گئے ہیں ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 128نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322142تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 38جبکہ کشمیر میں 90نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 83متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورنار متاثرہ ایک اور مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔جس کے ساتھ ہی وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4386تک پہنچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ تازہ اموات جموں کے راجوری میڈیکل کالج میںہوئی ہے ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 128نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322142تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 38جبکہ کشمیر میں 90نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 83متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔آئے روز کیسوں میں اضافہ کے چلتے فعال معاملات میںبھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق اس وقت جموں کشمیر میںفعال معاملات کی تعداد 1358ہے۔ اسی دوران جموں کشمیر کے چار اضلاع میںکوئی نیا مثبت معاملہ درج نہیں ، سانبہ میں محض تین ، کھٹوعہ میں 5اور شوپیان میں6فعال معاملات موجود ہے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔