سرینگر// مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں زائد از1000علاقے اور گائوں ہر گھر نل سے پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوچکے ہیں اور اس میں پیش رفت بھی جاری ہے۔ سال نو2022کی صبح جموں و کشمیر کے 1000سے زیادہ دیہات کے مکینوں کی زندگیوں میں خوشی لے کر آئی ہے، کیونکہ ان گاں کے ہر گھر کو حکومت کے پرچم بردارپروگرام جل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق محکمہ جل شکتی کے اعداد و شمار کے مطابق، 1077گاں کو فعال گھریلو نل کے پانی کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔کشمیر صوبے میں جل جیون مشن کی پیشرفت رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 593دیہاتوں کو صد فیصد پانی کے نل کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔اعداد شمار کے مطابق اننت ناگ کے 37بانڈی پورہ کے 5بارہمولہ کے 129بڈگام کے 68گاندربل کے 147کولگام کے 19کپواڑہ کے 34پلوامہ کے 66سری نگر کے 29اور شوپیاں کے 59گائوں اس میںشامل ہیںاسی طرح جموں صوبے میں جیل جیون مشن کے تحت 484دیہاتوں کو افعال گھریلو نل کے پانی کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، سامبا 109گاوں کے فعال گھریلو نل کے پانی کنکشن دائرے میں آنے کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے، اس کے بعد 105گائوں کے ساتھ ڈوڈ ہ دوسرے اور 95گاوں میں صدفیصد فعال نل کے کنکش فراہم کرنے میں جموں تیسرے پائیدان پر ہے۔ اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں گاندربل اور سری نگر میں صدفیصدجموں فعال گھریلوں نل کنکشن فراہم کیے گئے ہیں جس میں 11بلاک، 383پنچایتیں اور 925گاوں شامل ہیں۔محکمہ کا مقصد ہدف سے دو سال پہلے 2022 کے آخر تک پورے جموں کشمیرمیں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر نے 15اگست 2019کو اسکیم کے آغاز کے بعد سے اب تک 4لاکھ64ہزار نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں۔ حکومت نے ستمبر 2022تک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام 20اضلاع کا احاطہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔جل جیون مشن کے ڈائریکٹر سید عابد رشید نے کہا کہ 1000دیہاتوں کا’ہر گھر جل‘ کے دائرے میں آنا جموں و کشمیر کے جل شکتی محکمے کی ایک قابل ذکر کامیابی ہے اور حکومت کی جانب سے 2024کی آخری تاریخ سے پہلے ہر دیہی گھرانے کو فعال گھریلوں نل پانی کے کنکش کے دائرے میں لانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔










