سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھائو کے بیچ منگل کو 140نئے معاملات درج ہوئے۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 140نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321865تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 70جبکہ کشمیر میں 70نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے تین اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 98متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورنار متاثرہ تین اور مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔جس کے ساتھ ہی وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4384تک پہنچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ تازہ اموات جموں میں ہوئے ہیں ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 140نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321865تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 70جبکہ کشمیر میں 70نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے تین اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 98متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ، ادھر آئے روز کیسوں میں اضافہ کے چلتے فعال معاملات میںبھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔










