ملک میں 11 ہزار سے زائد کورونا کیسز درج

جموں کشمیر میں کورونا کیسوں میں آئے روز غیر معمولی اضافہ

متاثرین میں 146نئے مریضوںکا اضافہ ، کوئی تازہ موت نہیں

سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اضافہ بدستور جاری ہے ۔ جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات سو سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 146نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 326799تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 25جبکہ کشمیر میں 121نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 138مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران اموات میںایک مرتبہ پھر ٹھہرائو آیا اور گزشتہ 24گھنٹوںمیںکسی بھی مریض کی موت نہیںہوئی ۔جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںاگرچہ کسی بھی کورنا متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 146نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 326799تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 25جبکہ کشمیر میں 121نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 138مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران جہاںمثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فعال معاملات بھی بڑھ گئی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر کے پانچ اضلاع میںکوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔