جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند

جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند

سرینگر//کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے جہاں جموں کشمیر کے تمام اضلاع میںہفتہ وار کرفیو ختم کر دیا گیا وہیں انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جموں کشمیر میں تمام اسکول بشمول اعلیٰ تعلیمی ادارے اور کوچنگ سنیٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے جموں کشمیر کے تمام اضلاع میںہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا ۔ ہفتہ وار کرفیو کے خاتمہ کے بعد اتوار کو ایک اور حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔ حکمنامہ کے مطابق ایک میٹنگ چیف سیکرٹری کی صدار ت میںمنعقد ہوئی جس میں انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی اور فیصلہ لیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے فی الحال تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بند ہی رہیں گے تاہم داخلہ سرگرمیوں کیلئے جانے کی اجازت ہو گی ۔ کمنامہ میں مزید کہا گیاہے کہ انڈور شاپینگ کمپلکس یا مال ان صارفین کیلئے کھول سکتے ہیں جنہوںنے ویکسین کی ہو گی یا ان کے کورنا ٹیسٹ منفی آئے ہوں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اقدامات کو سختی سے عمل میںلائیں ۔ تاہم شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔