rajiv kumar chief election commissioner

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم جموں کشمیر کے 2روزہ دورے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ بات چیت کی

سرینگر///سخت حفاظتی بندوبست کے بیچ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنرز گیانش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کا وفد جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے سری نگر پہنچ گیا۔ اس بیچ پہلے دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پانچ رکنی پینل نے سری نگر میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی اور اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پارٹی لیڈران سے رائے طلب کی ۔نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ، کانگریس، بی جے پی ، پنتھرس پارٹی، بی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے ٹیم نے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کئی معاملات پر بات چیت کی ۔ کمیشن کی ٹیم پولیس ، فوج اور دیگر حفاظتی اداروں کے سربراہاں سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کرے گی اور جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے حفاظتی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کرے گی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنرز گیانش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کا وفد جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے سری نگر پہنچ گیا ہے۔کمیشن کی ٹیم نے جمعرات کو کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ، کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ ملاقات کی اور ان سے الیکشن کے بارے میں بات چیت کی ۔ سیاسی مشاورت کے علاوہ یہ ٹیم مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس سمیت پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم کا بنیادی مقصد انتخابات کے حوالے سے زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لینا ہے تاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جا سکیں۔ ای سی آئی کی ٹیم نے قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کیں۔اس کے بعد دوپہر میں ضلع کمشنروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ شام 7 بجے چیف الیکٹورل آفیسر، سینئر پولیس افسران اور سینٹرل پیرا ملٹری فورس کے نوڈل افسران کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹیم 9 اگست کی صبح تقریباً 11بجے جموں کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے پہلے وہ صبح 9 بجے سری نگر میں چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کریں گی۔ جموں میں تقریباً ایک بجے نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ٹیم ڈھائی بجے پریس کانفرنس کرے گی۔ٹیم تقریباً 4:30 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹیم کے اس دورے کو جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کی ڈیڈ لائن اور طریقہ کار طے کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کی ایک ٹیم آج جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے سری نگر پہنچی۔جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو طویل عرصہ ہوچکا ہے اور سپریم کورٹ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابات کرانے کے لیے 30 ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار کی سربراہی میں یہ ٹیم دو روزہ دورے پر ہے اور اس نے جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع کے سینئر پولیس حکام سے ملاقات کرنے سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔کمیشن سے ملاقات کے بعد، بی جے پی نے کہا کہ وہ 30 ستمبر سے پہلے انتخابات کا اختتام چاہتے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان ا?ر ایس پٹھانیا نے کہا، “انتخابات 30 ستمبر سے پہلے مکمل ہونے ہیں جو سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ا?خری تاریخ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی انتخابات کے لیے تیار ہے اور ان انتخابات کے انعقاد میں کوئی تاخیر نہیں ہو سکتی۔یہ پینل جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور چیف الیکٹورل افسران سے بھی ملاقات کرے گا۔جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے اور یہ دونوں انتخابات کے درمیان سب سے طویل وقفہ ہے۔جموں و کشمیر جون 2018 سے مرکزی حکمرانی کے تحت ہے اور آرٹیکل 370 کے تحت اس کی خصوصی حیثیت کو اگست 2019 میں منسوخ کر دیا گیا تھا، اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں – جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا تھا۔2019 کے بعد سے پولنگ باڈی کا جموں و کشمیر کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ٹیم 2019 اور 2024 میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے آئی تھی۔ دونوں بار، الیکشن کمیشن نے یونین میں بیک وقت انتخابات کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ عل۔حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد، جس میں کشمیر میں ریکارڈ ٹرن آوٹ دیکھا گیا، پولنگ باڈی نے کہا کہ وہ جلد ہی اس خطے میں اسمبلی انتخابات کرائیں گے۔گزشتہ ماہ اپنے سری نگر کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے اور اس کی ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سال 2019سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے ہیں اورعدالت عظمیٰ کی ہدایت پر اب ماہ ستمبر میں انتخابات ہوں گے جس کیلئے تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں۔