شہزانے نے کہا تھا کہ ایسا نہ کرنا دفعہ 370نہ ہٹانا ، ہم نے کرکے دکھایا ۔ وزیر اعظم
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو تلنگانہ میں ایک چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر دفعہ 370کے خاتمہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آرٹیکل کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی اور اب جموں کشمیر میں نہ کوئی پتھر اُٹھاتا ہے اور ناہی کوئی گولی چلانے والا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مودی نے جو کہا تھا وہ کرکے دکھایا ہے ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادے کے چچا امریکا میں ہیں، شہزادے کے چچا نے بڑا راز فاش کر دیا۔ چچا نے کہا کہ کالی چمڑی والے افریقی ہیں۔ جلد کے رنگ کی بنیاد پر اہل وطن کی توہین کی گئی ہے، ملک جلد کے رنگ کی بنیاد پر توہین برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کالی جلد کی بنیاد پر زیادتی کی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو ووٹ کی طاقت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ایک ووٹ کی طاقت سے ہندوستان پوری دنیا میں مشہور ہو رہا ہے۔ آپ کے ایک ووٹ سے رام مندر بن گیا، جموں و کشمیر سے 370 ہٹا دیا گیا، نکسل ازم ختم ہوا، دہشت گردی بند ہوئی۔ اس ووٹ کی طاقت سے ایک نیا ہندوستان بنا ہے جو گھر میں گھس کر مارتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جب ملک کی عوام نے بھاجپا کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا تو ہم نے دفعہ 370کردیا جس کی وجہ سے جموں کشمیر میں خون خرابہ ہورہا تھا اور آج جموں کشمیر امن کا گہوار بن چکا ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ اب نہ کوئی وہاں پتھر اُٹھاتا ہے اور ناہی گولی چلتی ہے جیسا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے ہندوستان کو خوف میں رکھا تھا کہ آرٹیکل 370کے بعد وہاں خون کی ندیان بہیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ آج جموں کشمیر کا ہر علاقہ محفوظ ہے اور ہر گھر سے لوگ قومی پرچم اُٹھاکر جمہوری عمل میں شریک ہورہے ہیں۔ مودی نے کہاکہ پہلے کانگریس کی ڈرپوک حکومت باہر جا کر دنیا میں روتی تھی۔ آج پاکستان پوری دنیا میں روتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ کشمیر میں اب پاکستان کا نام لینے والو کوئی فرد نہیں ہے اور اس کا کھیل ناکام ہوا ہے ۔پی ایم مودی بدھ کو تلنگانہ میں انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں۔ ان ریلیوں میں پی ایم مودی نے اپوزیشن پارٹیوں اور راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ ورنگل میں سیم پترودا کے متنازعہ ریمارکس پر پی ایم مودی نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہزادے کے چچا امریکا میں ہیں، شہزادے کے چچا نے بڑا راز فاش کر دیا۔ چچا نے کہا کہ کالی چمڑی والے افریقی ہیں۔ جلد کے رنگ کی بنیاد پر اہل وطن کی توہین کی گئی ہے، ملک جلد کے رنگ کی بنیاد پر توہین برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کالی جلد کی بنیاد پر زیادتی کی۔اس سے قبل سیم پتروڈا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی ہندوستان کے لوگ سفید فام لوگوں کی طرح نظر آتے ہیں جب کہ مشرقی ہندوستان کے لوگ چینیوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ پترودا نے اس بیان میں مزید کہا کہ جنوبی ہند کے لوگ افریقی اور ویسٹ انڈین لوگ عرب لوگوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں آج بھی سبھی ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اب پٹرودا کے اس نسل پرستانہ بیان پر بی جے پی حملہ آور بن گئی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ الفاظ سام پترودا کے ہو سکتے ہیں لیکن سوچ راہل گاندھی کی ہے۔اس سے قبل سیم پترودا نے اپنے بیان کے ذریعے سیاست کا درجہ حرارت بڑھا دیا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کی طرح ہندوستان پر بھی وراثتی ٹیکس ہونا چاہیے۔ تاہم کانگریس نے ان کے بیان سے خود کو الگ کرلیا۔ وہیں اس کے بعد بھی راہل گاندھی نے کئی فورمز پر ملک میں ذات پات کی مردم شماری اور اقتصادی سروے کرانے کی بات کی ہے۔ ورنگل میں پی ایم مودی نے یہ بھی کہا، “…بی آر ایس کی سچائی ایس سی، ایس ٹی، او بی سی سماج کو دھوکہ دینا بھی ہے۔ بی آر ایس نے 2014 میں آپ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ حکومت میں آئے گی تو وہ دلت کو وزیراعلیٰ بنائے گی۔ بی آر ایس نے دلتوں کو دھوکہ دیا ہے۔ بندھو یوجنا کے نام پر بھی آپ کا بھروسہ ٹوٹ گیا… یہ بی آر ایس ہے جس نے خوشامد کی سیاست کرتے ہوئے مسلم آئی ٹی پارک بنانے کی بات کی تھی۔










