media accrediation

جموں کشمیر میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

412درخواستوں میں سے یوٹی کے کل 262صحافیوں کی ایکریڈیشن کی منظوری

سرینگر//جموں و کشمیر میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ڈائریکٹر انفارمیشن کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں 412درخواستوں میں سے کل 262صحافیوں کی ایکریڈیشن کو منظوری دینے کے عمل کو حتمی شکل دی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی (جے کے ایم اے سی) نے، جس کی صدارت ڈائریکٹر انفارمیشن جے اینڈ کے، جتن کشور نے کی، نے آج نیوز میڈیا کے نمائندوں کے حق میں ایکریڈیٹیشن دینے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔کمیٹی نے میڈیا کے مختلف نمائندوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا اور ان کی جانچ پڑتال کی۔ جموں ڈویڑن سے 207 اور کشمیر ڈویڑن سے 205 درخواستوں کے ساتھ کل 412 درخواستیں موصول ہوئیں۔جے کے ایم اے سی نے کل 262 نیوز میڈیا نمائندوں کو منظوری دینے کے لیے حتمی شکل دی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام صحافی جو ڈی آئی پی آر کے ساتھ ایکریڈیشن حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی مکمل درخواستیں ڈی آئی پی آر آفس جموں/ سری نگر میں جمع کرائیں گے۔