ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے جل جیون مشن کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں کشمیر سے متعلق نئی دہلی میں ہوم سیکرٹری کی صدارت میں خصوصی میٹنگ

سرینگر// جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق نئی دہلی میںہوم سیکرٹری کی صدارت میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جبکہ ساتھ ہی کچھ عرصے سے جموںکشمیر میں عسکری سرگرمیوںمیں اضافہ کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ۔گزشتہ کئی ہفتوں سے جموں کشمیر میں تشدد آمیز واقعا ت میں اضافہ کے چلتے نئی دلی میںمرکزی داخلہ سیکرٹری اجے بلہ کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جموںکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، اے جی ڈی پی جموں مکیش سنگھ ، آئی بی چیف کے علاوہ دیگر آفیسران موجود تھے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ میں لائن آف کنٹرول پر ڈرون حملوں ، جموں کشمیر میں سیاسی کارکنوں پر حملوں اور جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈرونوں کی نقل و حمل کو روکنے کے علاوہ عسکری سرگرمیوں کو قابو میںکرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ اس دوران میٹنگ میں ڈرون حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس کے علاوہ جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا گیا اور عسکریت سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری لی گئی ۔جس دوران حالیہ میں سیاسی کارکنوں پر ہوئے حملوں کے بارے میں بات ہوئی اور سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی کہ وہ کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کیلئے متحرک رہے۔ میٹنگ میںپاکستان اور طالبان کے ممکنہ جموں کشمیر پر اثرات پر بھی غور و خوض کیا گیا جبکہ سیکورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ کارورائی سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔