سرینگر / /جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے دیرینہ کارکن اور معروف نعت خواں عبدالمجید ڈار گذشتہ دنوں سے اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔مرکز کا معمول اور دستور رہاہے کہ ادیبوں ،قلمکاروں اور تخلیق کاروں کی ان کی حیات میںہی حوصلہ افزائی اور اعزازات سے نوازتے ہیں تاہم مرکز کے دیرینہ کارکن اچانک فوت ہوئے اور ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقا دکیا گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ثقافتی مرکز بڈگام کی جانب سے مورخہمورخہ 14جولای 2021ء کوایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکز کے بنیادی ممبر نعت خواں عبدالمجید ڈار کے آبائی مسکن چڈبک وڈون بڈگام میں ادبی نشست کی۔ نشست کے آغاز میں مرکز کے جنرل سیکریٹری محمد سید قادری نے تلاوت کلام پاک پیش کیا۔ اسکے بعد مقررین نے عبدالمجید ڈار کے ادبی شوق ذوق پر روشنی ڈالی۔ مرکز کے صدر عبدالرحمن سکندر کے زیر اہتمام ادبی نشست میں عبدالمجید ڈار کے برادر محترم محمد مقبول ڈار کو مرحوم مجید صاحب کا ادبی ایوارڈ “خلعتِ ثقافت” پیش کیا گیا۔ اسکے بعد ادباء اور شعراء نے مرحوم کے قبرستان پر جاکر مجید صاحب کے ایصال ثواب کیلیے دعایہ کلمات پڑھے اور مرکز کے طرف سے “لوح مزار” نصب کیا۔ مجلس میں جن خاص ادبا اور شعراء نے شرکت کی ان میں عبدالاحد شہباز، پیر غلام محی الدین، سید الفت ظہور،عبدالمجید ملک، منظور احمد، محمد مقبول، محمد رمضان، لیکچرار جاوید احمد خان، غلام نبی وانی، ڈاکٹر رفیق احمد، عبدالستار ڈار، غلام احمد وانی، زاہد رشید وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مجلس کی نظامت ڈاکٹر شبنم رفیق نے کی۔میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد۔










