جموں کشمیر اور نکسل متاثر علاقوں کی پولیس کو دوہرے چلینج کا سامنا :وزیر داخلہ

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اور دیگر گڑ بڑی والے خطوں میں پولیس کو سخت چلینجوں کا سامناہے اور ان جگہوں پر انگریزوں کے زمانے کی ڈنڈا بردار پولیس کام نہیں کرسکتی ہیں بلکہ انہیں جدید آلات اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی پولیس کو جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے سرکار کئی طرح کے اقدامات اُٹھارہی ہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت خاص کر جموں کشمیر کی پولیس دیگر فورسز کے ہمراہ ملٹنسی کا مقابلہ کررہی ہے اور اس پولیس نے امن و سلامتی میں اہم رول نبھایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر اور دیگر نکسل متاثر علاقوں میں پولیس کو دوہرے چلینج کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایک طرف عوامی سلامتی اور لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری ہے تو دوسری طرف نکسلواد اور ملٹنسی کا سامنا ہے جس کیلئے پولیس کو جدید آلات اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار مقامی پولیس کو بہتر مدافتی فورس بنانے کے منصوبہ رکھتی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس میں جدید کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ اب انگریزوں کے زمانے کی ڈنڈے والی پولیس کا زمانہ نہیں رہا،جرم کے چیلنجوں کے پیش نظر اب ’نالیج بیسڈ پولیس‘ ہی ضروری ہے۔ امت شاہ نے آج یہاں 48 ویں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس کا افتتاح کیا۔اس دو روزہ انعقاد کے افتتاح کے دوران مرکزی وزیر داخلہ اجے مشرا اور نیشیتھ پرمانک بھی مسٹر شاہ کے ساتھ موجود رہے۔ پروگرام میں مدھیہ پردی کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مسٹر شاہ نے کہا کہ شدید وبا کے دوران ملک نے پولیس کا انسانی چہرہ دیکھا۔اس سے پہلے پولیس کے کام کبھی ستائش کے باعث نہیں بنے،لیکن کورونا کے دوران کے بعد پولیس کی ہرطرف تعریف کی جارہی ہے۔مسٹر شاہ نے اس دوران کورونا کے دور میں ہلاک ہوئے دو ہزار 712 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی وہ پولیس اہلکار تھے،جو کبھی کسی کسی مریض کو کھانا پہنچاتے وقت،اسپتال پہنچاتے وقت یا کبھی کسی کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے کورونا کی زد میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پویس کو جدید خطور پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ امن و سلامتی کے کام کے دوران پولیس کو کسی کمزور ی کا سامنا نہ ہو۔