Kashmir assembly

جموں کشمیر اسمبلی کا 5روز ہ اجلاس آج سے شروع

تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ، اپوزیشن لیڈران کے گھیرائو کا جواب دینے کیلئے موجودہ سرکار تیار

سرینگر // سخت ترین حفاظتی انتظامات اور طویل انتظار کے بعد جموں کشمیر اسمبلی کا 5روز ہ اجلاس آج یعنی 4نومبر سے شروع ہوگا ۔ اس سلسلے میںپہلے ہی جاری کلینڈر کے مطابق اجلاس کی شروعات سپیکر کے الیکشن اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب سے ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کا اجلاس آج یعنی 4 نومبر سے شروع ہور ہا ہے ۔ اجلاس کے دوران پہلے اسپیکر کا الیکشن ہوگا جبکہ افتتاحی سیشن سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بھی خطاب کریں گے ۔ اس سلسلے میں پہلے ہی کلینڈر جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق پانچ روزہ اجلاس کا آغاز اسپیکر کے انتخاب اور لیفٹنٹ گورنر کے ایوان سے خطاب کے ساتھ ہوگا۔کلینڈر میںشامل شیڈول کے مطابق 4 نومبر یعنی پہلے دن اسپیکر کا انتخاب اور لیفٹنٹ گورنر کا ایوان سے خطاب ہوگا ۔ اسی طرح سے 5 نومبر کو سابقہ اسمبلی کے آخری اجلاس کے بعد انتقال کر جانے والے سابق ممبران اسمبلی کیلئے تعزیتی پروگرام ہوگا ۔ کلینڈر جو جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق نومبر 6اور 7کو خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث ہوگی جبکہ 8 نومبر کو لیفٹنٹ گورنر کے ایڈریس پر تحریک شکریہ پر بحث اور اس کا جواب ہوگا ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں طویل عرصہ کے بعد سال رواں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہو ئی اور یہ جموں کشمیر کو یوٹی میں تبدیل کرنے کے بعد پہلے اسمبلی انتخابات تھے جس دوران نیشنل کانفرنس کے عمر عبد اللہ وزیر اعلیٰ کے بطور منتخب ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر اسمبلی سیشن کے 04نومبر سے شروعات کے بیچ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چرار شریف ممبر اسمبلی عبدالرحیم راتھر کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا نیا اسپیکر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کو بتایا کہ سابق وزیر خزانہ اور سات بار ممبر اسمبلی کو قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر مقرر کیا جائے گا۔بلکہ، جو وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنوری 2015 اور جون 2018 کے درمیان پی ڈی پیکانگریس اتحاد کے دوران اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے پہلے الیکشن میں این سی نے 42 سیٹیں جیتی تھیں۔نیشنل کانفرنس لیڈر مبارک گل، جنہوں نے نیشنل پی ڈی پی مخلوط حکومت کے دوران سپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں، 19 اکتوبر کو لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پروٹیم سپیکر کے طور پر حلف لیا۔