جموں//جموں ڈویژن میں 75 واں یوم جمہوریہ حب الوطنی ، جوش و خروش اور روائتی طریقے کے ساتھ منایا گیا جس میں مختلف سماجی حلقوں سے لوگوں نے شرکت کی ۔ قومی جذبے اور گرم جوشی سے معمور ، طلباء اور نوجوانوں نے علاقے کے تمام اضلاع میں ضلع ، تحصیل اور بلاک سطح پر منعقدہ شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں اسکولی بچوں اور لوک فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ثقافتی تنوع کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ ضلع راجوری۔ راجوری ضلع میں 75 واں یومِ جمہوریہ بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔مرکزی تقریب راجوری کے ڈی پی ایل گراؤنڈ میں ہوئی جہاں ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیر مین چودھری نسیم لیاقت نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ کٹھوعہ ۔ 75 ویں یومِ جمہوریہ نے حب الوطنی اور جوش و خروش کے ساتھ یومِ جمہوریہ کی تقریبات منائی گئیں ۔ مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جہاں ڈی ڈی سی چئیر مین کرنل مہان سنگھ ( ریٹائیرڈ ) نے ترنگا لہرایا اور حفاظتی دستوں کے مارچ پاسٹ کی سلامی لی ۔ ریاسی ۔ ریاسی ضلع کے مختلف مقامات پر 75 واں یومِ جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ مرکزی تقریب جنرل زوراور سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم ریاسی میں ہوئی جہاں ڈی ڈی سی کے چئیر مین صراف سنگھ ناگ نے ترنگا لہرایا اور سلامی لی ۔ ڈوڈہ ۔ ڈوڈہ کے باشندوں نے 75 ویں یومِ جمہوریہ کو بڑے جوش و خروش اور قومی فخر کے ساتھ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منایا گیا ۔ اودھمپور۔ ضلع اودھمپور میں 75 واں یومِ جمہوریہ بڑے حب الونی اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیر پرسن لال چند ضلع سطح کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے قومی پرچم لہرایا اور ضلع پولیس ایس کے پی اے ، ہوم گارڈ ، این سی سی کے علاوہ 25 دستوں پر مشتمل ایک شاندار مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ کشتواڑ ۔ 75 واں یومِ جمہوریہ پورے ضلع کشتواڑ میں بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس ، پولیس لائن ، سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ، تحصیل اور بلاک ہیڈ کوارٹرز اور تمام سرکاری دفاتر ، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈی سی آفس کمپلیکس کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل پوجا ٹھاکر نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ سانبہ۔ ضلع سانبہ میں یومِ جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرانے اور پریڈ کے معائنہ کے ساتھ معزز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) چئیر مین کیشو دت شرما نے کیا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔
رام بن ۔ چئیر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں ترنگا لہرایا اس کے کے بعد قومی ترانہ گایا گیا ۔ جے کے پی ، جے کے اے پی ، ہوم گارڈز ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس اور مقامی اسکولوں کے طلباء سمیت 17 دستوں کا معائینہ کرنے کے بعد چئیر پرسن نے پریڈ کرنے والے دستوں سے سلامی لی ۔
پونچھ ۔ یہاں اسپورٹس اسٹیڈیم میں 75 واں یومِ جمہوریہ بڑے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ چئیر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ تعمیم اختر نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔
مڑھ جموں میں ۔ سب ڈویژن مڑھ میں 75 واں یومِ جمہوریہ انتہائی جوش و خروش اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا جہاں جی ایچ ایس اسکول کے کھیل کے میدان میں مارچ پاسٹ کے دوران ایس ڈی ایم منوہنسا نے ترنگا لہرایا اور سلامی لی ۔










