انتظامیہ اور پولیس نے ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کیے، لوگوں کو احتیاط برنے کی ہدایت
سرینگر///وادی کشمیر میں سنیچر وار کی صبح سے ہی مطلع ابرا ٓلود رہنے کے ساتھ ہی سرینگر شہر سمیت کہیں کہیں پر تیز جبکہ کہیں کہیں پر درمیانہ درجے کی بارشیں شروع ہوئیں ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں تک موسلادھار سے انتہائی تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ جبکہ سری نگر، کپواڑہ، بارہمولہ، اننت ناگ اور پلوامہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ بارش کا سب سے زیادہ اثر جموں ڈویڑن کے سات اضلاع میں دیکھا جائے گا۔ ان علاقوں کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور موسم کی پیشگوئی دیکھ کر ہی گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں تک موسلادھار سے انتہائی تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ بارش کا سب سے زیادہ اثر جموں ڈویڑن کے سات اضلاع میں دیکھا جائے گا۔ ان علاقوں کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور موسم کی پیشگوئی دیکھ کر ہی گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں ڈویڑن کے جموں، ریاسی، ادھم پور، راجوری، پونچھ، سانبہ اور کٹھوعہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن اور کشمیر ڈویڑن میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کو صبح سے شروع ہونے والی مسلسل اور تیز بارشوں نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ سری نگر سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کنٹرول رومزقائم کر دیے ہیں تاکہ عوام کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اطلاعات کے مطابق سری نگر، کپواڑہ، بارہمولہ، اننت ناگ اور پلوامہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ کپواڑہ کے ورنوف جنگلاتی علاقے لولاب میں بارش کے ساتھ گرج چمک نے مقامی لوگوں کو خوفزدہ کر دیا، جس کے بعد وہ ممکنہ کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے سری نگر مرکز نے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے وادی کے بیشتر حصوں میں 17 سے 19 اگست تک درمیانے سے شدید درجے کی بارشوںکا انتباہ دیا تھا۔ادھر، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس نے پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع** میں ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ پلوامہ پولیس کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے: ‘‘عوام الناس سے گزارش ہے کہ 17 تا 19 اگست موسم کی خرابی کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔ جہلم دریا یا مقامی نالوں کے کناروں پر جانے یا آبی ذخائر کے قریب سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔’’اننت ناگ پولیس نے بھی اسی نوعیت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے نزدیک غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث بعض دیہی سڑکیں پانی سے بھرجانے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے، جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہو گئی۔ماہرین کے مطابق اگر بارش کا یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو وادی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر کنٹرول رومز سے رابطہ کریں۔










