شہدائے کر بلا کو خراج عقیدت پیش کی،عوام کوامن و امان اورہم آہنگی بنائے رکھنے کی اپیل
سرینگر//ایڈیشنل ڈائر ایکٹر جنرل(اے ڈی جی پی ) جموںو کشمیر پولیس وجے کمار نے بدھ کے روز بتایا کہ جموںو کشمیر پولیس فورسز ایک غیر سیاسی فورس ہے جو غیر جانب دارانہ طور کام کر رہے ہیںاے ڈی جی پی نے شہداء کر بلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لوگوں کو امن و امان کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ان باتوں کا اظہار اے ڈی جی پی نے یوم عاشورہ کے سلسلے میں زڈی بل سرینگر میں اپنے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔ اے ڈی جی پی وجے کمار نے کہا کہ ہر سال کی طرح جموں و کشمیر پولیس نے 10محرم کو عزاداروںکی سہولت کے لیے ہر جگہ اسٹال لگائے ہیں۔ “یہ ایک اچھی بات ہے اور پولیس کا معاشرے میں بہت بڑا کردار ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر میں 10ویں محرم کے جلوسوں کے ہموار انعقاد کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے۔جب ان سے ڈی جی پی آر آر سوین کی جانب سے ایک متضاد بیان جس نے یہ دعویٰ کرکے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کیا کہ کشمیر میں مقیم سیاسی جماعتیں “انتخابی فائدے کے لیے دہشت گرد نیٹ ورک کے لیڈروں کو تیار کر رہی ہیں”، تو اے ڈی جی پی نے جواب دیا کہ “جے اینڈ کے پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار فورس ہے”۔انہوں نے کہا ڈی جی پی کی یہ ذاتی رائے ہو سکتی ہے اور جموں و کشمیر پولیس ایک غیر سیاسی فورس ہے جو اپنا کام غریر جانب دارانہ طریقے سے کرتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور لوگوں سے امن، ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔










