2024–25 میں72ہزار نوکریوں کے مواقع میں نمایاں کمی// پارلیمانی اعداد و شمار
سرینگر// یو این ایس//جموں و کشمیر میں وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام کے تحت مالی سال 2024–25 میں 9,863 مائیکروں انترپرائز(خوردہ اداروں) کو معاونت فراہم کی گئی، جس سے تقریباً 78,904 نوکریاں پیدا ہوئیں۔ پارلیمانی اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2023–24 میں ریکارڈ کی گئی 15,065 اداروں اور 120,520 روزگار کے مواقع کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔یو این ایس کے مطابق ریکارڈ کے مطابق، 2022–23 میں جموں و کشمیر نے 12,023 اداروںکو معاونت دی تھی، جس سے 96,184 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ تین سالہ اعداد و شمار میں 2023–24 میں ریکارڈ چوٹی تک پہنچی، جبکہ 2024–25 میں معاونت اور روزگار دونوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام کے تحت دیہی علاقوں اور خصوصی زمرہ جات، جن میں شیڈول کاسٹس اور شیڈول ٹرائبز شامل ہیں، کے لیے زیادہ مارجن منی سبسڈی اور کم اپنا حصہ مقرر ہے۔ خصوصی زمرہ کے افراد کو 25–35 فیصد سبسڈی دی جاتی ہے، جبکہ عام زمرہ کے لیے یہ 15–25 فیصد ہے۔ ان کا اپنا حصہ منصوبے کی لاگت کا 5 فیصد ہے جبکہ عام زمرہ کے لیے 10 فیصد ہے۔وزارتِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مطابق، منصوبے کی سفارش ضلع سطح کی کمیٹیوں کے ذریعے کی جاتی ہے اور قرض کی منظوری بینکوں کے اختیار میں ہوتی ہے۔ریاستی اور ضلع سطح کی مانیٹرنگ کمیٹیاں عمل درآمد کا جائزہ لیتی ہیں، اور ایک ٹریکنک پورٹل سبسڈی کی ایڈجسٹمنٹ کی نگرانی کرتا ہے۔ اداروں کی بنیاد اور کام کرنے کی حیثیت کی تصدیق کے لیے جیو ٹیگنگ کے ساتھ فزیکل ویریفیکیشن بھی کی جاتی ہے۔ ضلعی وسائل کے افراد ڈی پی آر کی تیاری، بینک لنکیج اور ریگولیٹری کمپلائنس میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔قومی سطح پر وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام کے تحت 2022–23 میں 85,167 خوردہ اداروں کو معاونت دی گئی، جن سے 681,336 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے؛ **2023–24 میں 89,118 ادارے جن سے 712,944 روزگار اور 2024–25 میں 59,708 ادارے جن سے 477,664 روزگار پیدا ہوئے۔یو این ایس کے مطابق پرائم منسٹر مدرا یوجنا کے تحت، جو بینکوں، ریجنل رورل بینکس، این بی ایف سیز اور مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے قرضے بغیر ضمانت فراہم کرتا ہے، اب تک 56.46 کروڑ قرضہ اکاؤنٹس کے ذریعے 38.38 لاکھ کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ بجٹ 2024–25 میں نئے ترون پلس کیٹیگری کا تعارف کرایا گیا، جس سے بہتر کارکردگی والے دوبارہ قرضہ لینے والے مستفیدین کے لیے مدرا لون کی حد 20 لاکھ روپے تک بڑھائی گئی۔










