آج اورکل کچھ بالائی علاقوں ہلکی بارش وبرف باری کاامکان:محکمہ موسمیات

جموں و کشمیر میں پر کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر// جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے دو روزکے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پیر کے روز کچھ مقامات پر بارش اور برف باری کا مکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاس ان دو روز کے دورام دن گرم اور راتیں سرد ہونے کاامکان ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوار کو وادی اور لداخ خطہ میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہاجبکہ محکمہ موسمیات نے بتایا اس دوران اگلے دو روز تک موسم خشک رہے گا تاہم اس دوران دن میں گرمی اور راتیں مزید سخت ہوں گے ۔متعلقہ محکمے نے بتایاکشمیر میں زیادہ تر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نیچے چلا گیا اور نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا، یہاں تک کہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر کے روز کچھ مقامات پر بارش یا برفباری کا امکان ہے، حکام نے کہا۔حکام نے بتایا کہ کچھ بہتری کے ایک دن بعد، ہفتہ کی رات وادی کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا پیر کی شام سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔گزشتہ رات سری نگر میں منفی 2.3 پہلگام میں منفی 7.0اور گلمرگ میں منفی 7.4درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے علاقے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 21.6، لیہہ منفی 11.7اور کرگل منفی 17.6ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں پہلگام سیاحتی مقام، جو سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، کشمیر اس وقت 40دن کے سخت ترین موسم سرما کی گرفت میں ہے جسے ‘چِلا کلاں’ کہا جاتا ہے جو کہ گزشتہ سال 21دسمبر کو شروع ہوا تھا۔چِلا کلاں’ ایک ایسا دور ہے جب سردی کی لہر اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور درجہ حرارت کافی حد تک گر جاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی مشہور ڈل جھیل کے ساتھ ساتھ وادی کے کئی حصوں میں پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمد ہو جاتی ہیں۔اس مدت کے دوران برف باری کے امکانات سب سے زیادہ اور زیادہ سے زیادہ ہوتے ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں، خاص طور پر اونچے علاقوں میں، بھاری سے بہت زیادہ برف باری ہوتی ہے۔چِلّی کلاں’ 31جنوری کو ختم ہو جائے گا۔